Lahore ka Chelsea - لاہور کا چیلسی

Lahore ka Chelsea - لاہور کا چیلسی

Author
:  
حکیم احمد شجاع    
Subject
:  
Shakhsi Khaqa
ISBN
:  
978-969-8988-66-1
Year
:  
2024
Language
:  
Urdu
Pages
:  
116
Rs:600/=

Lahore ka Chelsea - لاہور کا چیلسی

حکیم احمد شجاع نے ہزار داستان اور نونہال کے علاوہ دار الاشاعت ادب لطیف قائم فرما کر افسانہ و ادب کا ایک معیار قائم کر رکھا تھا۔ یہ ایسے ادبی رسالے تھے جن کا معیار حکیم احمد شجاع جیسے طباع کے ہاتھوں قائم ہوا تھا۔ میرے لیے ان رسالوں کی ادارت بڑی جسارت تھی ۔ ”ہزار داستان افسانوی اور نونہال بچوں کے لیے بہترین تفریحی تعلیمی ادب پیش کرتے تھے۔ ابوالاثر حفیظ جالندھری حکیم احمد شجاع اُردو نثر نگاری کے ایسے دور سے متعلق ہیں جب نشر کو محض اظہار کا وسیلہ نہیں سمجھا جاتا تھا بلکہ اُس کی نوک پلک سنوار کر اُسے دلکش اور جاذب بنانا بھی ضروری تھا۔ نثر نگاری میں یہ یہ ریاض اُن کی تحریر کو نکھار گیا۔ اپنے دور کے رومانی طرز کے زیر اثر حکیم صاحب نثر میں شاعری اور مصوری کو ضروری خیال کرتے ہیں اور بعض جگہ تو انہوں نے نثر کو بالکل شعر کی سرحدوں سے ملا دیا ہے۔ زبان و بیان کا یہ چٹخارہ اُن کے افسانوں کے علاوہ ڈراموں اور عام نثری تحریروں میں بھی پایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر وحید قریشی میں نے حکیم احمد شجاع سے عرض کیا کہ لندن کے چیلسی پر تو بیسیوں اچھی اچھی کتابیں موجود ہیں۔ لیکن ستم ہے کہ بھائی دروازے پر ڈھنگ کا ایک مضمون بھی آج تک کسی نے نہیں لکھا۔ آپ کا خاندان صدیوں سے بھائی دروازے کے اندر آباد ہے اور آپ وہاں کی محفلوں سے خوب واقف ہیں۔ کیا اچھا ہو کہ آپ یہ کمی پوری کر دیں۔ میرے لندن واپس آنے کے بعد حکیم احمد شجاع نے لاہور کا چیلسی کے عنوان سے ایک نہایت دلچسپ بصیرت افروز ، حقائق آموز اور معلومات سے لبریز مضمون رسالہ نقوش میں لکھا۔ اور یوں اُن کے جادو نگار قلم نے تاریخ ادب کے صفحات پر بھائی دروازے کو زندہ جاوید کر دیا۔ مجھے ہمیشہ اس بات کا فخر رہے گا کہ یہ کارنامہ انہوں نے میری درخواست کو شرف قبول بخش کر انجام دیا تھا۔ اور غالباً یہی مضمون اُن کی زندگی کی ڈاکٹر عاشق حسین بٹالوی آخری تحریر ہے۔

Reference demo_7

Reference demo_7