Sangi Sathi

سنگی ساتھی

Author
:  
شاہد ملک    
Subject
:  
Shakhsi Khaqa
ISBN
:  
978-627-7917-36-4
Year
:  
2026
Language
:  
Urdu
Pages
:  
216
Rs:1000/=

بطور نشریاتی صحافی اور تربیت کا ر اپنی الگ پہچان رکھنے والے شاہد ملک 15 اکتوبر 1952ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تعلیمی سفر میں واہ ، راولپنڈی اور لاہور سے ہوتے ہوئے نارتھ ویلز تک گئے ۔ پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں بطور انٹر پر کیا اور تدریس سے وابستہ ہوگئے۔ 1984ء میں بی بی سی سے منسلک ہو کر لندن جا پہنچے جہاں ایک دہائی قیام کے دوران انہوں نے English by Radio ، سوال و جواب ، سب رس ، سپورٹس راؤنڈ اپ اور علی الصبح نشر ہونے والے حالات حاضرہ کے مقبول پروگرام جہاں نما میں صحافیانہ مہارت اور صدا کاری کے جوہر دکھائے۔ اسی اثنا میں لندن میں پی ٹی وی کے نمائندے کے طور پر بھی کام کیا اور برطانیہ کے شہر لیسٹر میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے سربراہ بھی رہے۔ 1994ء میں وطن واپسی پر بی بی سی کے لیے پنجاب کے نامہ نگار اور بیورو چیف مقرر ہوئے اور یہ ذمہ داریاں 2007ء تک نبھائیں۔ 2017ء تک بی بی سی ریڈیو فائیو کے حالات حاضرہ کے ہفتہ وار پروگرام پاکستان ڈیسک میں بطور تجزیہ کار شرکت کرتے رہے۔ ابتدائی مرحلے پر کچھ عرصے کے لیے لاہور میں انگریزی روز نامہ بزنس ریکارڈر کے چیف رپورٹر بھی تھے۔ بعد ازاں لاہور ہی میں تجھی ٹیلی ویژن کا اور وقت نیوز سے بالترتیب بیورو چیف اور مرکزی ہیڈ آف نیوز کی حیثیت سے وابستہ رہے۔ شاہد ملک، جو پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے، ایل ایل بی، یونیورسٹی آف ویلیز سے انگریزی زبان کی تدریس میں فارغ التحصیل اور چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف لنگوسٹس سے ایم سی آئی اہل ہیں ، گزشتہ پچیس سال سے مختلف یونیورسٹیوں میں انگریزی زبان و ادب، بزنس کمیونیکیشن اور براڈ کاسٹ جرنلزم پڑھا رہے ہیں۔ روز نامہ پاکستان کے لیے ہفتہ وارکالم بھی کھتے ہیں جن کا ایک انتخاب خوش کلامی 2019ء اور دوسرا بعنوان خوش نوائی 2024 ء میں شائع ہوئے شخصی خاکوں پرہنی یار سرائے 2020 ء، چاند چہرے 202 ء اور سنگی ساتھی 2026 ء میں منظر عام پر آئیں.

Reference demo_7

Reference demo_7