Showing 1-9 of 34 item(s)
Tanqeedi Nazaryat ( Usul Or Fan Ke Matalq Mazamin Ka Mujamua ) New

Tanqeedi Nazaryat ( Usul Or Fan Ke Matalq Mazamin Ka Mujamua )

Rs. 800.00 ID-00594

تنقیدی نظریات اُردو میں نظری تنقید کی بنیادی کتاب سید احتشام حسین ترقی پسند تنقید کے بنیاد گزاروں میں سے ہیں۔ انھوں نے تنقید کے مختلف شعبوں میں قابل قدر تحریریں یادگار چھوڑی ہیں۔ طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی اُردو میں نظری تنقید کے موضوع پر بہت کم کتب دستیاب ہیں۔ تنقیدی نظریات کی ترتیب کا کام انھوں نے بیسویں صدی کے وسط میں کیا اور ہم دیکھتے ہیں کہ پون صدی گزرنے کے بعد بھی یہ کتاب اپنے موضوع کی مناسبت سے بنیادی اور مرکزی حیثیت کی حامل ہے۔ اسے فاضل مرتب نے تین حصوں (اول) مسائل ( دوم ) زاویے (سوم) تجزیے میں تقسیم کیا ہے۔ پہلے حصے میں اُصول تنقید، تنقید کی مبادیات ، نقاد کے منصب ، اور تنقید کے فن کی حدود کے بارے میں نیاز فتح پوری ، ڈاکٹر عبادت بریلوی، مجنوں گورکھ پوری اور کلیم الدین احمد کے مضامین شامل ہیں۔ نیز تنقید ، نظریہ اور عمل کے زیر عنوان سید احتشام حسین نے فن تنقید کے بارے میں خوبصورت طرز استدلال سے اپنے موضوع کا احاطہ کیا ہے۔ زاویے“ کے زیر عنوان دوسرے حصے میں تخلیق و تنقید کے باہمی رشتے، تحقیق و تنقید کے درمیان تعلق کے ساتھ ساتھ سائنٹیفک تنقید، نفسیاتی تنقید اور مارکسی تنقید کو مجنوں گورکھ پوری، ڈاکٹر سید عبد اللہ ، اسلوب احمد انصاری، سید شبیہ الحسن اور ڈاکٹر عبدالعلیم نے کامیابی سے اپنا موضوع بنایا ہے۔ تجزیئے" کے عنوان سے موجود حصہ سوم میں آل احمد سرور، ڈاکٹر اختر اور بینوی ، ریاض احمد اور سید ممتاز حسین نے ادب اور تنقید کی بنیادی اقدار پر خوبصورت مقالات پیش کیے ہیں۔ اُردو ادب کے اساتذہ اور طالب علموں کے لیے تنقید کے بنیادی تصورات اور نظریات کو سمجھنے کے لیے یہ مضامین کامل رہنمائی کے اہل ہیں۔ ان مقالات کی زبان رواں ، سلیس اور آسان فہم ہے اور فاضل نقادوں نے بڑی محنت اور عرق ریزی سے انھیں تحریر کیا ہے۔ (ادارہ)

Ghalib Nama New

Ghalib Nama

Rs. 1,000.00 ID-00588

تعارف ہمارے کلاسیکی ادب کے مطالعات کا دامن وسیع کرنے میں جن لوگوں کی تحریروں نے سب سے اہم حصہ لیا ان میں شیخ محمد اکرام نمایاں ہیں۔ آج تک ان کی کتابیں حوالے کے طور پر کام آتی ہیں۔ غالب کے بارے میں اُن کی تحریروں سے استفادہ کرنا گویا کہ غالبیات کی تاریخ کے ایک باب کا مطالعہ کرنا ہے۔ غالب کی شاعری کو اہل ذوق نے خود اپنی شعر فہمی کی آزمائش کا ذریعہ سمجھا ہے۔ اُن کے کلام کے مختلف پہلوؤں پر بحث کرنے اور اشعار کی نئی نئی جہتوں کی جستجو کی کوشش ہمیشہ کی جاتی رہی ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گی۔ شیخ محمد اکرام ، غالب کے طرفداروں میں حالی کے بعد کے دور کے سب سے اہم نقاد ہیں۔ اُن کے نزدیک نقاد کا کام احتساب نہیں بلکہ ترجمانی ہے۔ اور اسی نقطہ نظر سے غالب کے کلام کا انھوں نے مطالعہ کیا اور اس کے نتائج کو ایسی متوازن بحث کے بعد شگفتہ عالمانہ اسلوب میں پیش کیا کہ اس سے پہلے اس کی مثال نہیں ملتی وہ ان لوگوں میں تھے جنھوں نے مغرب میں تعلیم پائی تھی مگر اپنے دور کے مغرب سے مرعوب دانشوروں سے بالکل الگ ایک آزادانہ ذہنی رویہ رکھتے تھے۔ شیخ محمد اکرام نے غالب کے عہد ان کی زندگی و شخصیت اُن کے ادبی ارتقا کے ساتھ اُن کی نظم و نثر پر اظہار خیال کرتے ہوئے اُردو اور دوسری زبانوں کے چند اہم شاعروں سے ان کا تقابلی مطالعہ بھی کیا ہے۔ یہ کتاب غالبیات کے خزانے کا اس اعتبار سے ایک نہایت جامع اور مستند حصہ ہے۔ بعض دوسری اہم کتابوں کی طرح یہ بھی عام طور سے اب دستیاب نہیں ۔ اس لیے ہم نے اس کی بازیافت کی ۔ ہم اہل علم کے سامنے اسے ایک بار پھر پیش کرتے ہیں۔

Afikari Ghalib New

Afikari Ghalib

Rs. 1,200.00 ID-00587

افکار غالب غالب اصطلاحی معنوں میں فلسفی تو نہیں ، مگر انہیں فلسفیانہ مسائل سے گہری دلچسپی ہے وہ ان مسائل کو ایسے عام فہم اور دلچسپ انداز میں پیش کرتے ہیں کہ ان مسائل کی پیچیدگی اور گہرائی کا ہمیں احساس بھی نہیں ہوتا لیکن اگر اُن کے اشعار کی نہیں کھولی جائیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ الفاظ کے پردے میں ایک جہانِ معنی چھپا ہوا تھا۔ خالص فلسفیانہ نقطۂ نظر سے دو ہی شرحیں سامنے آئی ہیں اور دونوں متفرق اشعار کی جزوی شرحیں ہیں۔ پہلے ڈاکٹر شوکت سبزواری کی کتاب فلسفہ کلام غالب سامنے آئی تھی جس میں غالب کے ان اشعار کی تفسیر و تشریح پیش کی گئی تھی جن میں ایسے مضامین نظم ہوئے ہیں جن سے فلسفہ کو دلچسپی ہے۔ لیکن شوکت سبزواری بھی اصطلاحی معنوں میں فلسفی نہیں تھے ان کی اس کوشش کو ایک عام شارح کی فلسفیانہ کاوش ہی کہا جا سکتا ہے۔ دوسری کتاب افکار غالب“ ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم کی لکھی ہوئی ہے۔ خلیفہ عبدالحکیم خود فلسفی تھے ۔ مغرب و مشرق کے فلسفوں پر اُن کی گہری نظر تھی ، وہ اسلامیات کے بھی دیدہ ور عالم تھے۔ مثنوی مولانا روم کے علاوہ مسلمان فلاسفہ کے افکار سے واقف تھے اور انہیں وہ مواضع بھی معلوم تھے جہاں مغرب و مشرق کے فلسفے ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں یا بغل گیر ہو جاتے ہیں۔ انھوں نے جس طرح مولانا روم اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے افکار کا فلسفیانہ جائزہ لیا، اسی انداز سے غالب کے فارسی اور اُردو کلام سے وہ اشعار انتخاب کیے جن میں فلسفیانہ مضامین باندھے گئے ہیں اور اُن کی تشریح ایسے فکر افروز انداز میں کی ہے کہ افکار غالب کی دقت ، لطافت اور فلسفیانہ قدر و قیمت روشن ہو کر ہمارے سامنے آجاتی ہے۔ یہ اگر چہ صرف منتخب اشعار کی شرح و تفسیر ہے مگر اسے پڑھ کر ہم پورے غالب کو سمجھ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم کا انداز بیان اور اسلوب نگارش نہ صرف نہایت عالمانہ ہے، اس میں دل رُبائی کی آن بھی ہے، ایسا اسلوب بھی کم لکھنے والوں کو نصیب ہوتا ہے۔ سید مظفر حسین برنی

Fasana Ghalb - فسانہ غالب New

Fasana Ghalb - فسانہ غالب

Rs. 800.00 ID-00560

فسانہ غالب غالب شناسی کی ایک معتبر دستاویز مالک رام کا شمار اُردو کے ان ممتاز محققین میں ہوتا ہے جنہوں نے مرزا غالب کی شخصیت اور فن کو علمی و تحقیقی سطح پر گہرائی سے سمجھنے اور سمجھانے کی کوشش کی۔ ان کی تصنیف فسانه غالب نہ صرف غالب کی زندگی کا آئینہ ہے بلکہ ان کے فکری، ادبی، اور شخصی پہلوؤں کو بھی علمی بصیرت کے ساتھ آشکار کرتی ہے۔ مرزا اسد اللہ خان غالب، جنہیں اُردو شاعری کے عہد ساز شاعر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، جنہوں نے روایت اور جدت کے سنگم پر اپنی انفرادیت قائم کی۔ ان کی شاعری صرف لفظی بازیگری نہیں بلکہ فکر و احساس کی وہ گہرائی ہے جس میں قاری ڈوب جاتا ہے۔ ایسے ہی فسانہ غالب بھی غالب فہمی میں ایک عمیق اور بے بدل کاوش ہے۔ فسانہ غالب میں مالک رام نے مرزا غالب کی حیات، ان کی تصنیفات، خطوط، اور ان کے عہد کے سماجی و ادبی پس منظر پر جامع و مدلل مضامین قلمبند کیے ہیں۔ ان مضامین میں ولادت غالب“، ”استاد غالب" ، "غالب کی مہریں، مقدمہ پنشن کی عرضی، اور غالب کے محمد وحین جیسے موضوعات شامل ہیں، جو نہ صرف عام قارئین بلکہ غالب کے خصوصی مطالعے سے دلچسپی رکھنے والے محققین کے لیے بھی غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں۔ مالک رام کے یہ مضامین غالب فہمی کی نئی راہیں کھولتے ہیں اور اُردو تحقیق و تنقید میں ایک بیش قیمت اضافہ ہیں ۔ فسانہ غالب کو بجا طور پر غالب شناسی کی ایک معتبر دستاویز قرار دیا جا سکتا ہے، جو باذوق قارئین کے لیے ایک علمی نعمت غیر مترقبہ کی حیثیت رکھتی ہے۔

Jadeed Jagrafiya Punjab || جدید جغرافیہ پنجاب New

Jadeed Jagrafiya Punjab || جدید جغرافیہ پنجاب

Rs. 500.00 ID-00546

Jadeed Jagrafiya Punjab || جدید جغرافیہ پنجاب

Punjab Mein Urdu New

Punjab Mein Urdu

Rs. 1,000.00 ID-00535

Punjab Mein Urdu | پنجاب میں اُردو

Showing 1-9 of 34 item(s)